پاکستان اٹلی اقتصادی تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں،سفیر جوہر سلیم

اگست 2020 کے مقابلے میں اگست 2021 میں اٹلی سے پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر میں 92 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے اٹلی یورپی یونین سے ترسیلات زر بیھجنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

میلان(بیورو رپورٹ، یورو نیوز اردو)اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کچھ اہم عوامل پر روشنی ڈالی جو گزشتہ چار سہ ماہیوں میں ترسیلات زر میں غیر معمولی اضافے کے سلسلے کو بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی صارف دوست مالیاتی مصنوعات (روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ) وبا کی وجہ سے سرحد پار سفر پر پابندیاں، كرنسی كا سازگار شرح تبادلہ، اٹلی میں غیر قانونی پاکستانی کارکنوں کو قانونی شکل دینا، اٹلی میں سیزنل ورک ویزا پروگرام میں پاکستان کی شمولیت اور اٹلی میں پاکستان سفارت خانے کی ترسیلات زر کی تشہیر مہم کو کچھ اہم عوامل قرار دیا جو ترسیلات زر کی ترقی کو ریکارڈ بلندیوں تک پہنچانے میں مدد دے رہے ہیں۔ا

نہوں نے بتایا کہ پاکستان کو اٹلی کے سیزنل ورک ویزا پروگرام برائے 2022 ء میں بھی شامل کیا گیا ہے جس سے ہمارے کم ہنرمند کارکنوں کو قانونی ذرائع سے آنے اور اطالوی مارکیٹ کے زراعت اور خدمات کے شعبوں میں کام کرنے میں مدد ملے گی۔ جہاں تک اٹلی کو پاکستان کی برآمدات کا تعلق ہے اس میں اگست 2021 میں 64 فیصد اضافہ ہو اہے انہوں نے بتایا کہ برآمدات میں اضافے کی بڑی وجہ بنیادی طور پر گارمنٹس، لیدر پروڈکٹس، ہوم ٹیکسٹائل اور جوتے جیسے ویلیو ایڈڈ سیکٹرز کر رہے ہیں۔اٹلی پاکستان کی آٹھویں سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جہاں پاکستان چاول جیسی کچھ مصنوعات میں مارکیٹ لیڈر ہے

۔ اطالوی مارکیٹ کو باسمتی سپلائی میں پاکستان کا حصہ 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے جبکہ بھارت صرف 12 فیصد سپلائی کرتا ہے۔یورپی یونین کی مارکیٹ میں باسمتی کے خصوصی حقوق پر جھوٹے بھارتی دعوے کے باوجود پاکستان نہ صرف اٹلی بلکہ پورے یورپی یونین کو باسمتی کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔

سفیر پاكستان جوہر سلیم نے بتایا کہ چمڑے کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 40 کے قریب پاکستانی تاجروں کا وفد اگلے ہفتے اٹلی کا دورہ کرے گا جہاں بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے تجارتی میلے میں شرکت کے علاوہ وہ اطالوی خریداروں، سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے اور چمڑے کی مینوفیکچرنگ کی کچھ جدید ترین سہولیات کا دورہ کریں گے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: