پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ انٹرا پارٹی انتخابات میں نظریاتی پینل بلامقابلہ منتخب

جنیوا (ضیاء سید سے ) پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ انٹرا پارٹی انتخابات میں نظریاتی پینل بلا مقابلہ کامیاب ہو گیا، سوئٹزرلینڈ انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی پینل کی پاکستانی کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس پینل کی سیاسی سماجی خدمات کے تحت کوئی بھی گروپ سامنے نہ آ سکا جس کی وجہ سے نظریاتی پینل نے یہ الیکشن بلا مقابلہ جیت لیا ۔

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق صدر چوہدری مستنصر اقبال گوندل ۔ نائب صدر علی خواجہ ۔جنرل سیکرٹری ذوالفقار احمد ۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عقیل احمد میاں ۔انفارمیشن سیکرٹری سید ذیشان حیدر گیلانی جبکہ وومن سیکرٹری لبنیٰ جٹ منتخب ہوئیں ۔

خوشی کے اس موقع پر نظریاتی پینل کے چیئرمین چوہدری فیصل شفیق اور دیگر نو منتخب عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا پروان چڑھائیں گے وزیراعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کی اس ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دے کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم عمران خان کے بازو مضبوط کریں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو سیاسی اور نظریاتی طور پر مستحکم رکھنا ہوگا اور ہم تمام عہدے داران اور کارکنان سے باہمی مشاورت سے تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: