پاکستان اور موزمبیق میں تجارتی معاہدہ طے پاگیا

شاھد چوھان،بیورو چیف افریقہ ریجن

موزمبیق چیمبر آف کامرس اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے. آن لائن تقریب میں ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر مظہر جاوید سمیت دونوں ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی.
براعظم افریقہ کے ملک موزمبیق کے چیمبر آف کامرس اور پاکستان کے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مشترکہ معاہدے کیلئے آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر مظہر جاوید، ٹریڈ اتاشی حمیرا اسرار موزمبیق چیمبر آف کامرس کے صدر الوارو ماسنگ، صدر انٹرنیشنل کوآپریشن فار سی سی ایم محمد آصف پنجوانی، جنرل سیکرٹری فار سی سی ایم ٹیریسا کے علاوہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری ندیم رؤف، سیکشن آفیسر منسٹری آف کامرس محمد مدثر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی صبا شہزاری کے علاوہ دونوں چیمبروں کے زمہ داران نے شرکت کی.

معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ اور ٹریڈ کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی. اس کے علاوہ ٹریڈ فیئرز، تجارتی نمائشوں، سیمینارز اور دیگر اہم منصوبوں کیلئے کام کیا جائے گا.

اس موقعہ پر ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹر مظہر جاوید، ایشیا مارکیٹ قونصلر لاربی اچگوری، ٹیریسا اور آصف پنجوانی نے کہا کہ یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک مزید قریب آتے ہوئے ٹریڈ کیلئے بھرپور استفادہ کریں گے

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: