تحریک کشمیر برمنگھم کی تنظیم سازی،مشتاق حسین نائب صدر،چوہدری اکرام الحق سیکرٹری جنرل مقرر

برمنگھم(نمائندہ خصوصی، یورو نیوز اردو) تحریک کشمیر برطانیہ کی برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام یوم حق خوداردیت کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں تحریک کشمیر کے ذمہ داران کے علاوہ کمیونٹی رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے برٹش پاکستانی و کشمیری نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی اپنائی گئی

برمنگھم میں ہونے والی یوم حق خود ارادیت کانفرنس میں صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ، صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب ، قمر عباس ،،خواجہ محمد سلیمان اور دیگر راہنماوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ حق خوداردیت انسان کا بنیادی انسانی حق ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں اپنا بنیادی انسانی حق ، خوداردیت مانگنا جرم بن گیا اور یہی وجہ ہے بھارتی افواج نے ہزاروں کشمیر یوں کو اس جرم کی پاداش میں شہید کیا اور ہزاروں عورتوں کے عصمت کو تاتار کیا ہے ۔
مقررین نے بھارت کو واضح پیغام دیاکہ کشمیری اپنے اس پیدائشی اور بنیادی حق خوداردیت سے دستبردار نہیں اور کشمیر کی آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر برطانوی ممبر ان آف پارلیمنٹ شیڈو منسٹر افضل خان ، اینڈریو گووین ، جیمز ڈیلی کے یوم حق خوداریت کانفرنس میں ان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔
اس موقع پر تحریک کشمیر برمنگھم برانچ کی تنظیم سازی کی گی جس میں چوہدری اکرام الحق کو سیکرٹری جنرل ، مشتاق حسین کا ناہب صدر اور بشارت علی کو انفرمیشن سیکرٹری بنایا گیا ہے۔
شرکا نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور ان کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دے ۔

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: