ڈاکٹر محمد خان اسکاٹ لینڈ میں صدر آزاد کشمیر کے مشیر مقرر

گلاسگو( نمائندہ خصوصی،یورو نیوز اردو)پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

عشائیہ کی تقریب اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کاروباری شخصیت امجد فاروق نے سجائی جس میں گلاسگو کی کاروباری،سیاسی ، سماجی شخصیات کشمیری و پاکستانی کمئیونیٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اسکاٹ لینڈ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد خان کو آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے اسکاٹ لینڈ کے لئیے اپنا اعزازی مشیر مقرر کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر محمد خان پاکستانی کمئیونیٹی کی فلاحی کاموں کے لئیے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور 50 سال سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد خان کی کمئیونیٹی کی خدمات کے لئیے انکی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا وہ کشمیریوں کے حقوق کے لئیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
ڈاکٹر محمد خان نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو ذمہ داریاں مجھے سونپی گئی ہیں میں وہ اولین فرض سمجھ کر پوری کروں گا۔ اس پروقار تقریب میں امین مرزا، چوہدری ظرف ریاض، گوشی جمیل، امجد فاروق، سید ناصر جعفری، ظہیر اکمل، مقبول رسول، افضل جگر ، علی حیدر طارق شبیر نے شرکت کی۔

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: