وزیراعظم صاحب ووٹ کا حق دیا، جینے کا بھی دیں، اوورسیز محمد ندیم

لندن(یورو نیوز اردو)
اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق تو مل گیا لیکن ان کی جائدادوں کی حفاظت کون کرے گا ، یہ کہنا ھے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ویسٹ لندن کے صدر محمد ندیم کا جن کے گھر کو پر پنجاب لیکوڈیشن بورڈ کے اھل کاروں نے ہائی کورٹ کے واضح حکم امتناع کے باوجود بلڈوز لگا کر مسمار کر دیا ۔
لاھور میں چنگی امر سِدّھو کے علاقے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ویسٹ لندن کے صدر محمد ندیم کے گھر کے گرد بنی ھوئ چار دیواری اور دیگر گھروں کو بلڈوز لگا کر مسمار کر دیا ۔ چار دیواری کے گرنے سے نالے کا گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں گھس گیا ۔ علاقہ مقین کا احتجاج

ویڈیو بنانے پر محمد ندیم کے بھائی کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا ۔ محمد ندیم نے ساری کاروائی کو پنجاب لیکورڈیشن بورڈ کے چئیرمین طارق جاوید اور نور اعوان کی ذاتی رنجش کا نتیجہ بتایا ۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے ساتھ پاکستان میں جینے کا حق بھی دیا جاے ۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: