سلیم ملک نے کیا رشوت کی پیش کش کی؟ شین وارن کا نیا انکشاف

yآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 25 برس قبل سلیم ملک نے ٹیسٹ میچ میں ناقص کارکردگی کے لیے لاکھوں ڈالرز فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شین وارن نے اپنی نئی دستاویزی فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستان کے خلاف خراب بولنگ کرانے کے عوض 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرز تک کی پیش کش پاکستانی کھلاڑی نے ہی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس میچ میں پاکستان کے خلاف فتح کے لیے مضبوط پوزیشن میں تھے۔

آسٹریلوی بولر نے کہا کہ سلیم ملک کی کپتانی کے دور میں جب وہ کراچی کے ہوٹل میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے تو انہیں موبائل پر کال موصول ہوئی اور کمرے میں آنے کا کہا گیا۔ شین وارن کے مطابق انہوں نے کمرے کے باہر پہنچ کر جب دروازہ بجایا تو سلیم ملک نے اندر آنے کا کہا، جس کے بعد وہ کمرے میں بیٹھ گئے اور پھر میچ کے بارے میں گفتگو شروع کی۔

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اسمارٹ فون کو میوٹ کرنے کا عجیب نقصان سامنے آگیا

متعدد افراد اپنا دھیان بھٹکنے سے بچانے کے لیے اسمارٹ فون کو میوٹ کردیتے ہیں۔ ...

%d bloggers like this: