Scotland

اسکاٹ لینڈ میں کشمیریوں کی یوتھ فورس بنائیں گے، ڈاکٹر محمد خان

گلاسگو(نمائندہ خصوصی، یورو نیوز اردو) اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے مقامی ریسٹورینٹ میں پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے سینئیر رہنما علی حیدر اور ندیم اشرف کی جانب سے ڈاکٹر محمد خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

اس تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئیر نائب صدر ملک خلیل عمران تھے۔ اس پر وقار تقریب میں پارٹی کارکنان کے علاوہ گلاسگو کی سیاسی کاروباری و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

PTI WEST OF SCOTLAND

اسکاٹ لینڈ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد خان کو آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے اسکاٹ لینڈ کے لئیے اپنا اعزازی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ مقررین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد خان اسکاٹ میں اپنے فلاحی کاموں کے لئیے خاصی شہرت رکھتے ہیں وہ کشمیری ہیں اور کشمیریوں کے حقوق کے لئیے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ ڈاکٹر محمد خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ میں کشمیریوں کی یوتھ ونگ بنائ جائے گی کشمیری نوجوانوں کو آگے لائیں گے تاکہ نئی نسل کشمیریوں کے حقوق کے لئیے آواز بلند کریں ۔

اس پر وقار تقریب میں علی حیدر، ندیم اشرف،میاں صوفی علی احمد، انس رانا، چوہدری ظرف ریاض، امین مرزا، گوشی جمیل ،کامران بٹ ، طارق شبیر و دیگر نے شرکت کی۔
اسکاٹ لینڈ گلاسگو سے فرید انصاری کی رپورٹ

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: