طویل ترین نام والی لڑکی: ہزار سے زائد حروف کا نام

امریکی خاتون نے کچھ انوکھا کرنے کے لیے اپنی بیٹی کا طویل ترین نام رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی خاتون نے ایک ٹی وی شو کے دوران بیٹی کا دنیا کا طویل ترین نام رکھنے کے واقعے کو یاد کیا۔

ساندرا ولیمز نامی خاتون نے کہا کہ ان کے ہاں جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو وہ چاہتی تھیں کہ اس کا نام سب سے الگ ہو جس کے لیے انہوں نے سوچا کہ نام بہت لمبا ہو۔

ساندرا کی بیٹی کی پیدائش 12 ستمبر 1984 میں ہوئی تھی جس وقت ان کے شوہر نے بچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ پر نام Rhoshandiatellyneshiaunneveshenk Koyaanisquatsiuth Williams رکھا تھا۔

امریکا کی رہائشی لڑکی کے طویل ترین نام کا پیدائشی سرٹیفکیٹ: فوٹو بشکریہ سی این این

خاتون کے مطابق بچی کا نام رکھنے کے تین ہفتے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ یہ نام بھی زیادہ طویل نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے نام میں ایک ہزار سے زائد الفاظ کی ترمیم کی اور دوبارہ پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوایا جو 2 فٹ لمبائی تک جا پہنچا۔

خاتون نے بچی کا 38 الفاظ پر مشتمل درمیانی نام بھی رکھا جس کے بعد بچی کو اہلخانہ نے مختصر نام جیمی سے پکارنا شروع کردیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کسی طرح گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنا چاہتی تھیں جس کے لیے انہوں نے بچی کا انوکھا نام رکھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ بچی کا نام کسی بھی دوسری لڑکی کی طرح عام رکھنا نہیں چاہتی تھیں۔

خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام بہت مختلف ہے جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے جس میں 1019 حروف ہیں۔

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: