دھونی نے دیا حارث کو تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تحفہ دیا ہے۔

 سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز چنائی سپر کنگز کی دستخط شدہ شرٹ تحفے میں دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق کپتان کا یہ تحفہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں

گزشتہ سیزن میں حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں تھی جس میں سڈنی تھنڈر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور ہوبارٹ ہریکینز کیخلاف 5 وکٹیں شامل تھی۔

یاد رہے کہ حارث رؤف نے 8 ون ڈے اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ 2020 میں انہوں نے دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو میچ کھیلا۔

About azhar farooq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: