برطانیہ میں سب سے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ رائل نواب کی بیسویں سالگرہ

مانچسٹر(یورو نیوز اردو) برطانیہ میں آباد اورسیز پاکستانیوں نے اپنی انتھک محنت سے مختلف شعبوں میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا. بیس برس قبل ملک محبوب حسین نے مانچسٹر میں ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی اور انکے پاکستانی روایتی کھانوں کی دھوم پورے ملک میں پھیل گئی.

برطانیہ میں پاکستانی کھانوں کی مقبولیت کے پیچھے بعض لوگوں کی سخت محنت شامل ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے نہ صرف پاکستانی کھانوں کو مختلف کمیونٹیز میں مقبول کیا بلکہ پاکستان سے افرادی قوت اور مصالحہ جات برآمد کرکے پاکستان کو زرمبادلہ بھی فراہم کر رہے ہیں ایسا ہی ایک نام ملک محبوب حسین ہے جنہوں نے بیس سال قبل مانچسٹر میں میں رائل نواب کی بنیاد رکھی  اور اس کے کھانوں کی دھوم پورے برطانیہ میں پھیل گئی

  رائل نواب ریسٹورنٹ کی  بیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں  اظہار خیال کرتے ہوئے ملک محبوب حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے روایتی کھانوں کو برطانیہ میں متعارف کرایا اور لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا

اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نواب نہ صرف برطانیہ میں پاکستانی کھانوں کے لیے مشہور ہے بلکہ پاکستان کے کلچر کو مثبت انداز میں پیش کر رہا ہے
رائل نواب ہوٹل مانچسٹر اور لندن میں پاکستانی، ایشیائی کمیونٹی سمیت مقامی انگلش کمیونٹی کو پاکستانی لذیذ اور ذائقے دار کھانے کھلا کر دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہنچان رکھتا ہے۔ رائل نواب ہوٹل میں لائیو بوفے کا انوکھا آئیڈیا ملک محبوب حسین نے ہی متعارف کروایا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ روایت دنیا بھر میں مقبول ہو گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت  رومی ملک  ثمینہ خان ڈاکٹر لیاقت ملک یاسر اختر الطاف شاہد رضیہ چوہدری اور دیگر افراد نے ملک محبوب کو مبارکباد دی

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: