سوئٹزرلینڈ:اوورسیز پاکستانی عمران خان کو قائد مانتے ہیں، چوہدری مستنصر اقبال

جنیوا (ضیاء سید سے) تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی نومنتخب کابینہ کا پہلا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ ایگزیکٹیو ٹیم کے علاوہ نومنتخب عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اجلاس کا آغاز میاں عقیل احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ الیکٹڈ باڈی کے صدر چوہدری مستنصر اقبال نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تمام نو منتخب عہدیداران کا ایک دوسرے سے تعارف کروانا تھا اور دوسرا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کے نظریہ کو سوئٹزرلینڈ میں عام کرنا ہے

تمام ایگزیکٹو کمیٹی اور نومنتخب عہدیداران کی باہمی مشاورت اور غور و خوص کے بعد پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کے چیئرمین فیصل شفیق کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے تمام الیکٹڈ باڈی اور تمام نومنتخب عہدیداران کو آج کے آن لائن اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ سب کی شرکت پر شکریہ بھی ادا کرتا ہوں تمام ایگزیکٹیو ٹیم اور نومنتخب عہدیداران کے باہمی مشاورت اور غور و خوص کے بعد یہ بات تہہ پائی کہ جلد سویٹزرلینڈ بھر میں ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور زیادہ سے زیادہ اوورسیز کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی

آخر میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی شرکاء اجلاس نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی تعزیت بھی کی اجلاس میں ایگزیکٹیو اور نومنتخب عہدیداران جن میں فیصل شفیق ۔چوہدری مستنصر اقبال ۔علی خواجہ ۔ذوالفقار احمد عقیل احمد میاں ۔ذیشان حیدر گیلانی ۔محترمہ لبنیٰ جٹ محمد اکبر چوہان ۔ملک پرویز.ملک ظفر ۔اختر شاہ ۔شبیر چیمہ اور دیگر شامل تھے

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: