pmln italy

اٹلی:بریشیا میں مسلم لیگ ن کا جشن،قائدین کی فتح پر کیک کاٹا

پاکستان مسلم لیگ ن کی محنت کامیابی اور فتح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پورے یورپ میں سب سے پہلا عظیم الشان جشن سینئر رہنما مسلم لیگ ن اٹلی راجہ وسیم کے زیر انتظام اٹلی کے شہر بریشیا میں پورے جوش و جذبے سے منایا گیا
اس موقع پر اٹلی بھر سے مسلم لیگ ن کے نظریاتی ورکرز نے بھرپور شرکت کی ۔
شرکا نے تقاریر میں کہاکہ اگر خان صاحب کی کمپین امریکی مداخلت کے خلاف سچی ہے تو خان صاحب کے فالورز کو لندن میں امریکی سفارت خانے اور دنیا بھر میں موجود امریکی سفارت خانوں کے خلاف احتجاج کی کال دینی چاہیے ۔
مقررین نے کہا کہ مداخلت امریکہ نے کی ہے اور احتجاج پارکوں میں کرنے کا جواز نہیں بنتا
میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔
مسلم لیگ ن اٹلی کے تمام نظریاتی ورکرز نے اپنے قائدین کی فتح پر ترانے اور نغموں پر رقص کیا اور جیت کی خوشی میں زبردست نعرے بازی کی

About صاحبزادہ محمد سلیمان خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: