جوؤوں کے باعث 9 سالہ بچی کیسے ہلاک ہوئی؟

کیا جوؤوں کے باعث ہلاکت ممکن ہو سکتی ہے؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 2 ماہ قبل امریکی ریاست ایریزونا میں ایک گھر میں ڈاکٹروں کو بلائے جانے کے بعد 9 سالہ بچی مردہ پائی گئی جبکہ اس کے چہرے پر بڑی تعداد میں جوئیں موجود تھیں۔

 رپورٹ میں بتایا ہے کہ  ڈاکٹروں کی جانب سے  معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ  بچی کے بالوں میں بہت زیادہ جوئیں موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بچی کی موت کے بعد 38 سالہ ماں سینڈرا کرائیکووچ اور 64 سالہ نانی الزبتھ کو ابتدائی طور پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا  جبکہ بعد میں ان پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

پولیس کو انٹرویو میں سینڈرا نے مبینہ طور پر کہا کہ اس کی بیٹی خون کی کمی کا شکار تھی جبکہ اسے 15 مارچ  کو سانس لینے میں مشکل ہورہی تھی اور بخار، سر درد، گلے میں سوزش کی علامات کے ساتھ اسے  توازن برقرار رکھنے میں دشواری بھی ہورہی تھی۔

پوسٹ مارٹم  رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت جوؤں کے انفیکشن سے ہونے والے خون کی کمی سے ہوئی  اور اس کے جسم میں غذائیت کی  بھی کمی تھی۔

متاثرہ لڑکی کے بڑے بہن بھائیوں میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ماں نے ماؤتھ واش کے ذریعے جوؤں کا علاج کرنے کی کوشش کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدہ کے موبائل میں ٹیکسٹ میسجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے علامات ظاہر ہونے کے باوجود بچی کو ڈاکٹروں کے ذریعے علاج کرانے سے انکار کیا۔

پولیس کے مطابق سینڈرا نے 14 اور 15 مارچ کو اپنے بوائے فرینڈ کو پیغامات بھیجے کہ وہ جانتی ہیں کہ اسے اپنی بیٹی کو اسپتال لے جانے کی ضرورت ہے۔

تاہم سینڈرا کے بوائے فرینڈ نے انہیں کہا کہ وہ بچی کو اسپتال لے جائے لیکن انہوں نے مبینہ طور پر انکار کر دیا۔

اس کے علاوہ لڑکی کی نانی کو بھی معلوم تھا کہ وہ شدید بیمار ہے لیکن انہوں نے بھی اسے  اسپتال لے جانے سے انکار کیا۔

پولیس نے کہا کہ  سینڈرا نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی لاپرواہی کے سبب بیٹی کی موت ہوئی ، اگر اس نے بچی کا طبی علاج کرانے کا  فیصلہ کیا ہوتا تو شاید  وہ زندہ ہوتی۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اسمارٹ فون کو میوٹ کرنے کا عجیب نقصان سامنے آگیا

متعدد افراد اپنا دھیان بھٹکنے سے بچانے کے لیے اسمارٹ فون کو میوٹ کردیتے ہیں۔ ...

%d bloggers like this: