کراچی کے بزرگ کی دریا دلی ،پٹرول مہنگا ہے تو کیا ہوا، میں ہوں نا

کراچی(ویب ڈیسک، یورو نیوز اردو)تصویر میں موجود بزرگ کراچی کے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے پٹرول پمپ پر پہنچے ، ہاتھ میں پرچہ تھا جس میں 1 سے 90 تک نمبر درج تھے۔ بزرگ شہری نے پمپ مالک کو بلایا اور کہا اب جسکا کہوں اس سے پٹرول کے پیسے مت لینا۔ ایک ایک کرکے پرچہ سے نمبر کاٹتے گئے اور 90 کے قریب غریب رکشہ اور بائک سواروں میں فی کس 700 روپے کا پٹرول دلواکر رقم کی ادائیگی اپنی جیب سے کی۔ شہری نے بزرگ کی وڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس پر بھی شہری کو منا کرتے رہے۔ کون تھے یہ گمنام شہری جو اس مہنگائی کے دور میں غریبوں کیلئے مسیحا بن کر آئے کسی کو معلوم نہیں۔ بے شک ایک دوسرے کی مدد کرنے میں کراچی والوں کا کوئی ثانی نہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اسمارٹ فون کو میوٹ کرنے کا عجیب نقصان سامنے آگیا

متعدد افراد اپنا دھیان بھٹکنے سے بچانے کے لیے اسمارٹ فون کو میوٹ کردیتے ہیں۔ ...

%d bloggers like this: