عالیہ سے شادی کے بعد رنبیر بدل گیا ہے: نیتو کپور

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد اپنے خاندان میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے پہلی مرتبہ گفتگو کی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد میں اتنی خوش ہوں جتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، عالیہ نے رنبیر کو بے پناہ محبت دی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے بیٹے کی ازدواجی زندگی سے متعلق کہا کہ ‘شادی کے بعد سے میں نے رنبیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں، وہ مکمل طور پر بدل گیا ہے، وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت دلکش دکھائی دیتے ہیں ‘۔

نیتو کپور کا کہنا تھا کہ ‘میں خود کو کافی خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہماری فیملی کا حصہ بنی، شادی کے بعد ناصرف رنبیر کی بلکہ ہماری زندگیاں بھی بدل گئی ہیں، پہلے مجھے ٹینشن تھی کہ شادی نہیں ہوئی، اب بالآخر  ہوچکی ہے’۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: