عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کےخلاف عدالت میں درخواست دائر

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے اور  پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ معمولی تنازع  پر شوہر کی نازیبا ویڈیوز  وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: