‘عامر لیاقت چلے گئے ان کو بخش دیں’، قبر کشائی کے فیصلے پر اداکاراؤں کا ردعمل

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکاراؤں بشریٰ انصاری اور ریشم نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے درخواست کی خدارا مرحوم کے بچوں پر رحم کریں، انہیں مزید اذیت میں مبتلا نہ کریں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘ہم سب بہت تکلیف میں ہیں، پچھلا پورا ہفتہ ہم نے دکھ میں گزارا، عامر لیاقت کا یوں دنیا سے جانا ناصرف ان کے دوستوں بلکہ دشمنوں کو بھی دکھی کرگیا، یوں تو ہر کسی کے جانے کا دن مقرر ہے، ہوسکتا ہے وہ ویسے ہی دنیا سے چلے جاتے لیکن اب جس طرح وہ گئے ہیں خدا کرے ایسا کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ ہو’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘سب کہتے ہیں ان کی غلطیاں ہیں لیکن سوشل میڈیا نے ان کی غلطیوں کو اجاگر کیا، میں سمجھتی ہوں سوشل میڈیا ان بلاؤں میں سے ایک ہے جن کا قرآن میں ذکر ہے، سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیاں برباد کرتا ہے’۔

قبر کشائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘خدارا اسے اب بخش دیں، ایک عام شہری نے محض شہرت کے لیے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کردی، پہلی بات یہ کہ عامر لیاقت کو کوئی کیوں قتل کرے گا وہ تو پہلے ہی روز مررہے تھے، ہم سب انہیں ماررہے تھے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری مجسٹریٹ سے درخواست ہے کہ اس عام شہری کو ایک طرف کریں اور ان کے اہلخانہ اور بچوں کی بات سنیں کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ وہ ہی متاثر ہیں، ابھی تو ان کے بچوں کو بہت کچھ فیس کرنا ہے لہٰذا ان پر رحم کریں’۔

دوسری جانب اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ سپرد خاک کے بعد قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم قبیح عمل ہے، اللہ تعالیٰ عامر لیاقت کے درجات بلند کرے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اسمارٹ فون کو میوٹ کرنے کا عجیب نقصان سامنے آگیا

متعدد افراد اپنا دھیان بھٹکنے سے بچانے کے لیے اسمارٹ فون کو میوٹ کردیتے ہیں۔ ...

%d bloggers like this: