دنیا کے بہترین ایئرپورٹس، 2022 کی تحقیق

ایوی ایشن ریٹنگ فرم اسکائی ٹریکس نے سالانہ ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈ کے سال 2022 کے دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں 550 ایئرپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج کے مطابق دس بہترین ایئرپورٹس جاپان کے تین، قطر، سنگاپور، فرانس، جرمنی، جنوبی کوریا، ترکی اور سوئٹزرلینڈ کا ایک ایک ایئرپورٹ شامل ہے۔

اسکائی ٹریکس ان نتائج کو سروے کی بنیاد پر مرتب کرتا ہے اور اس میں ایئرپورٹس ٹرمینل کی صورتحال، چیک اِن، ٹیکسی کی دستیابی، ایئرپورٹ اسٹاف کے رویے، صفائی کا معیار، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

:حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ قطر

قطر کے دارالحکومت دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس سال بھی پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا ہے، 2021 میں بھی یہی ایئرپورٹ پہلے نمبر پر رہا تھا، اس ایرپورٹ پر مسافروں کو ٹرمینل پر جلدی پہنچانے کیلئے ایک پیسنجر ٹرین بھی چلائی جاتی ہے۔

:ٹوکیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ

اس ایئرپورٹ کو ہانیدا ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے، یہ ایئر پورٹ ایشیا کا بہترین جبکہ دنیا میں دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا ہے۔

:سنگاپور چانگی ایئرپورٹ

سنگاپور چانگی ایئرپورٹ رواں سال تیسرے نمبر پر آیا ہے، یہ ایئرپورٹ 2013 ے 2020 تک لگاتار پہلی پوزیشن پر براجمان رہا ہے، یہ ایئرپورٹ ورلڈ بیسٹ اسٹاف اور بیسٹ ڈائننگ آپشنز کے ایوارڈ بھی جیت چکا ہے۔ اس ایئرپورٹ پر سوئمنگ پول اور سینما کی سہولت بھی موجود ہے۔

:ناریتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جاپان

یہ ایئرپورٹ ٹوکیو میں ہانیدا کے بعد دوسرا بڑا ایئرپورٹ ہے۔ اسے ٹوکیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

:انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ جنوبی کوریا

یہ جنوبی کوریا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، 2012 میں اس ایرپورٹ کو دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا تھا اور ہمیشہ ہی بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں شامل رہتا ہے۔

:پیرس چارلس ڈی گاؤلے ایئرپورٹ فرانس

یہ ایئرپورٹ دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں گزشتہ سال ایک لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 15 ویں پوزشین سے چھٹے نمبر پر پہنچ گیا تھا، یہ یورپ کا ممصروف ترین ایئرپورٹ ہے، اس ایوارڈ کو یورپ کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔

:میونخ ایئرپورٹ جرمنی

یہ جرمنی کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے جو رواں سال کئی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ یہ سینٹرل یورپ کا سب سے بہترین ایئرپورٹ ہے اور اسکے ہوٹل کو بیسٹ ایئرپورٹ ہوٹل کا ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: