سندھ اور پنجاب میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ اور پنجاب میں تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے دوبڑی کامیابیاں ملیں ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق پہلی کامیابی سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں نم بلاک سے ملی جہاں یومیہ 1400 بیرل تیل،50 لاکھ 20 ہزار مکعب فٹ گیس کے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے کلچاس بلاک کے مقام پر بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں سے یومیہ 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس برآمد ہوگی۔

تیل و گیس کمپنی نے گیس کے ذخائر کی تازہ دریافت کو توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ملک کے توانائی کے شعبے میں ایک قابل قدر اضافہ قرار دیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت نے ملک میں توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بھی ایک کنویں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: