کینیڈا کے آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی کمپنیوں کی شراکت داری کے بے پناہ مواقع ہیں، قونصل جنرل

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی اداروں کے سربراہان کا وفد کینیڈا میں بین الاقوامی آئی ٹی نمائش میں شرکت کیلئے پہنچ گیا

کینیڈا کے دورے پر آئے ہوئے پندرہ کمپنیوں کے وفد کی پچاس کینیڈین آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو کے زیر اہتمام ٹورنٹو میں ایک مشترکہ کاروباری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد دو نوںُ۔ ملکوں کے درمیان آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا ہے مزید جانتے ہیں
پاکستان اور کینیڈا کی آئی ٹی کمپنیوں اور اداروں کے درمیان ایک جامع نیٹ ورکنگ نشست کا اہتمام کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کیا گیا جس کا اہتمام ٹورنٹو میں قائم پاکستان قونصل خانے نے کیا۔
نیٹ ورکنگ سیشن میںپاکستانی آئی ٹی ماہرین کی تنظیم اوپن کے علاوہ شمالی امریکہ میں قائم فاسٹ نو ایلمونائی ایسوسی ایشن کے عہدہ داران اور ارکان بھی موجود تھے۔
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کا وفد قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو کی دعوت پر ٹورنٹو میں جاری کولیژن ٹورنٹو کانفرنس 2022 میں شرکت کر رہا ہے جو دنیا بھر بالخصوص شمالی امریکہ میں آئی ٹی سیکٹر کے بڑے ترین اجتماعات میں شمار ہوتا ہے۔
نیٹ ورکنگ سیشن میں شریک کینیڈین آئی ٹی کمپنیوں نے ہیلتھ ٹیک، سٹارٹ اپس، فن ٹیک، گیمز اور اینی میشنز کے شعبوں میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ باہمی اشتراک میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو تیزی سے بڑھتی ہوئی کینیڈین آئی ٹی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا
انہوں نے کہا کہ کینیڈین آئی ٹی صنعت ملک کی عمومی معیشت کی نسبت زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے باہمی کاروباری شراکتوں کے بھر پور مواقع موجود ہیں
کانفرنس میں شریک پاکستانی مندوبین نے پاکستان میں آئی ٹی صنعت کے فروغ میں حکومت پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن(پاشا) کے متحرک کردار کا خصوصی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا آئی ٹی مصنوعات میں جدت طرازی، انگریزی زبان کی مہارت، انفراسٹرکچر کی سہولتوں، کاروبار دوست پالیسیوں اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے باعث پاکستان آئی ٹی صنعت میں کینیڈین ہم منصب کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بدرجہ اتم صلاحیت موجود ہے۔
 پاکستانی وفد نے کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے جملہ سہولیات فراہم کرنے اور مقامی کینیڈین کمپنیوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ نشست کا اہتمام کرنے پر قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: