امریکی کمپنی کارگل کا پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان

کارگل کمپنی کےنائب صدر کولن ڈیسلوا اور ڈائریکٹر بیٹسی بائیرنٹ اسٹروز نے اعلان امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات کے دوران کیا

 سفیر پاکستان مسعود خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان زرعی شعبے کی پیداوار بڑھانے کے لئے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے جس میں مشینری اور جدید طریقہ کار متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا زرعی شعبہ پاکستانی معیشت کے لئے ریٹھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے اس لیے اس کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری ترجیح ہے۔ زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے امریکی تجربے اور امریکی براہ راست سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے نہ صرف فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے مدد ملے گی بلکہ پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اس موقع پر کولن ڈیسلوا کا کہنا تھا کہ کارگل کمپنی پاکستان میں دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ مزید بھی کریں گے

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: