زندہ چوہا کھانے کے الزام میں خاتون گرفتار

برطانوی پولیس نے زندہ چوہا کھانے کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیا۔

خاتون نے چوہا کھانے کے منظر کو فیس بک لائیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں وہ چوہا کھانے کے بعد منشیات استعمال کررہی ہے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پرلوگوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جس پرلنکن شائر پولیس نے خاتون کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو جانوروں پر ظلم کرنے کے شبہ میں ایک پریشان کن ویڈیو کے بعد گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمہ کی عمر 39 سال ہے، تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے یہ حرکت ایک چیلنج کے طور پر کی جس کے انعام میں اُس نے کوکین کی ایک مقدارحاصل کی۔

پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ویڈیو کو فیس بک پر رپورٹ کریں اور اس پر کمنٹ یا شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ اس کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: