جرمنی میں مساجد کے دروازے غیر مسلموں کیلئے کھل گئے

برلن(مطیع اللہ سے)جرمنی میں مقیم مسلمان کمیونٹی نے 3 اکتوبر کو قومی اتحاد کے دن پر برلن بھر کی مساجد کے دروازے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے کھولنےکا اعلان کردیا

برلن میں قائم ترکش فاؤنڈیشن، اسلامی تحریک برلن اور منہاج القرآن کے مساجد میں غیرمسلموں کو خوش آمدید کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں

ترکش مساجد کے زیر اہتمام ضلع کروزبرگ میں قائم برلن کی سب سے پرانی مسجد بھی عام افراد کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا

یوم اتحاف کے موقع پر غیرمسلموں میں جرمن زبان میں لکھی گئی کتابیں پیش کی جائیں گی

پاکستانی، ترکش، بنگالی، صومالی اور چیچن مسجدوں کے دروازے تین اکتوبر کو یوم اتحاد کے موقع پر کھول دیئے جائیں گے تاکہ اسلام سے متعلق معلومات کو عام افراد تک پہنچایاجا سکے۔

یاد رہے کہ تین اکتوبر کو برلن میں اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آخر کب تک، Akhir kab tak

کاش ایسا ہو جائے

تحریر شہباز ملک ایک طرف سیلاب سے پاکستان کے متعدد شہرڈوبے ہوئے ہیں اورسیلاب متاثرین ...

%d bloggers like this: