پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) میں تیار کردہ مشہور زمانہ اسالٹ رائفل جی تھری کا اپڈیٹڈ ورژن جی تھری ایس دھوم مچا رہا ہے۔
جی تھری کا یہ ورژن قانون نافذ کرنے والے اداروں، بھاری اسلحے کو ہینڈل کرنے والے کریو، سیکیورٹی گارڈز اور ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے انتہائی موزوں ہے۔
ٹیکنیکل ڈیٹا کے مطابق یہ رائفل7.62×51 ملی میٹر کیلیبر کے چیمبر کی حامل ہے۔ جس کا فائر موڈ سیمی اور آٹومیٹک دونوں طرز کا ہے۔
اس کی لمبائی تقریباً 790 ملی میٹر جبکہ وزن تقریباً 4.1 کلوگرام ہے۔ 20 راؤنڈ میگزین کی حامل یہ گن 400 میٹر تک فائر کرسکتی ہے