دو ہزار ستائیس تک ایک سیارچہ زمین سے ٹکرا سکتا ہے

واشنگٹن: (یورونیوزاردو)سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 50کروڑ 70لاکھ کلومیٹر کے فا صلہ پر واقع ایک سیارچہ سال 2027 تک زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔

300قطر کا آسٹرائیڈ نامی سیارچہ 14کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے نظام شمسی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔امریکی خلائی ادارہ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائیڈن سٹرائن نے یونیورسٹی آف میری لینڈ میں چھٹی ڈیفنس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ یہ صورتحال کسی فلمی سین کا منظر نہیں ہے، دنیا بھر کے سائنسدانوں کو زمین کے دفاع اور تحفظ پر توجہ دینا ہوگی۔ یورپی خلائی ادارہ کے منیجر ڈیٹلت کوسچنی نے کہا خلاءمیں ایسے سیارچوں کی موجودگی حقیقت ہے 15فروری 2013ءکو بھی ایک ایسا ہی سیارچہ روسی علاقہ چلیا بنسک میں زمین سے 23کلو میٹر کی بلندی پر زور دار آواز کے ساتھ پاش پاش ہو گیا تھا جس سے ہزاروں عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کی طرف آنے والے ایسے کسی بھی سیارچہ کا رخ موڑنے کے لئے ڈیوائس تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

نا سا کے حکام نے ریاست ایریزونا اور ہوائی میں واقع اپنے خلائی اداروں کی طاقتور دوربینوں کے ذریعہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ زمین کی طرف آنے والے سیارچہ آسٹرائیڈ کا پتہ چلایا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دبئی مینا بازار, dubai mena bazar

دبئی:مینا بازار میں ابوماجد فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل کی تیسری برانچ کا افتتاح

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں پاکستانی کاروباری حضرات قدم جمانے لگے۔مینا بازار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ ...

%d bloggers like this: